نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی مریم نواز سے ملاقات

Feb 24, 2024 | 14:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نامزد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات ۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ  ایک روشن مثال ہے،انہوں نے کہا کہ یقین ہے مریم نواز پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گی، پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی،اس موقع پر مریم نواز نے محسن نقوی کی نگراں وزیرِ اعلیٰ کے طور پر عوامی خدمات کو سراہا۔

محسن نقوی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مریم نواز کو بریف بھی کیا،مریم نواز نے کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہد آفریدی کیخلاف مقدمہ درج ، حیران کن الزامات عائد