شاہد آفریدی کیخلاف مقدمہ درج ، حیران کن الزامات عائد

Feb 24, 2024 | 14:36:PM
شاہد آفریدی کیخلاف مقدمہ درج ، حیران کن الزامات عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کیخلاف تھانہ روات میں دھوکہ دہی  کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ 
عابد بن عبدالقدوس قاضی کی مدعیت میں درج مقدمے میں  دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں اورالزام عائد کیا گیا ہے کہ شاہد آفریدی سمیت 10 ملزمان نے 95 لاکھ لے کر نجی ہاوسنگ سکیم میں 2 دکانوں کا معاہدہ کیا،دونوں دکانوں کا کرایہ بھی کچھ عرصہ مجھے ملتا رہا، معلوم ہوا ہے کہ دونوں دوکانیں موقع پرموجود ہی نہیں ہیں،دونوں دکانوں کے سٹامپ پپپرز بھی پرانی تاریخوں سے نکالے گئے ہیں،دکانوں کا ایگریمنٹ شیخ فواد نامی شخص سے ہوا مگر دستخط کسی دوسرے شخص کے کئے گئے،شاہد آفریدی اور دیگر ملزمان نے باہمی صلح مشورہ سے پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فراڈ کیا ہے ،ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : عازمیں حج کیلئے خوشخبری