عازمیں حج کیلئے خوشخبری، پاسپورٹ کا اجرا شروع

Feb 24, 2024 | 13:22:PM
پاکستان بھر میں عازمین حج کے پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان بھر میں عازمین حج کے پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ریجنل پاسپورٹ دفاتر آج خصوصی طور پر کھلے ہیں،28 ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے عازمین حج کو متعلقہ پاسپورٹ آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی، ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک کر کے پاسپورٹ متعلقہ بینکوں میں جمع کرائے جائیں۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، فیصل جاوید

بائیو میٹرک کرا کے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری ہے۔