اداکارہ ریشم اور ممتاز کا رقص، احسن خان بھی جھوم اُٹھے

Dec 24, 2023 | 13:25:PM
پاکستان اور بھارت کی نامور فنکار ریشم اور ممتاز کے مشہور گانے پر رقص کرنے پر احسن خان بھی جھوم اُٹھے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی نامور فنکار ریشم اور ممتاز کے مشہور گانے پر رقص کرنے پر احسن خان بھی جھوم اُٹھے۔

بچپن سے کراچی دیکھنے کا خواب آنکھوں میں سجائے پہلی بار پاکستان پہنچنے والی لیجنڈری بھارتی اداکارہ ممتاز نے جہاں کراچی کے دورے کو بھرپور انجوائے کیا وہیں انہوں نے کراچی کے مشہور مقامات جیسے ساحل کی سیر، طارق روڈ و کلفٹن سے شاپنگ کے ساتھ پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں سے بھی ملاقات کی۔ اداکارہ ممتاز کے  اس دورے کو یادگار بنانے کے لیے  پاکستانی فنکاروں نے بھی خوش دلی اور مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔ ممتاز  کی  ماہرہ خان اور میوزک کے بادشاہ راحت فتح علی خان سے ملاقات ہونے کے بعد اب سوشل میڈیا پر ممتاز اور پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ ریشم کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریشم نے ایک دلکش ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں انہیں بالی وڈ اسٹار ممتاز کے ساتھ خوشگوار موڈ میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جیسے ہی ریشم اور ممتاز نے بالی وڈ کا مشہور گانا 'میں چھم چھم نچ دی پھراں' پر اپنے رقص کا مظاہرہ کیا وہیں موجود ساتھی اداکار احسن خان بھی تالیاں بجاتے واہ واہ کہنے سے خود کو نہ روک سکے۔

مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ کے ہیرو خرم شہزاد آج وطن واپس پہنچیں گے

واضح رہے کہ ان  فنکاروں کی ملاقات احسن خان کےگھر میں منعقدہ ڈنر پارٹی میں ہوئی جس میں اداکار ہ ممتاز کے ساتھ ریشم اور دیگر فنکار بھی مدعو تھے۔ ریشم نے اس خوبصورت ویڈیو کا اشتراک کرتے ہوئے احسن خان کو اس عالیشان ڈنر پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نےلکھا کہ،'یہ میرے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ گزارے گئے بہترین لمحات ہیں ، احسن خان آپکا بے حد شکریہ کہ اپنے شاندار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ممتاز کے ساتھ ایسی شاندار اور قیمتی یادیں بنایامیرے لیے اعزاز کی بات ہے'۔