مریم نوازکی مزدور دوست پالیسی: صنعتی کارکنوں کیلئے فلیٹوں کی الاٹمنٹ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، انتقال کرجانے والے صنعتی کارکنوں کی بیوگان کے لیے بھی 3فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اسی طرح معذور ورکرز کا بھی فلیٹ الاٹمنٹ میں 2فیصد کوٹہ رکھاگیاہے۔
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر انڈسٹریل سٹیٹ قصور فیز ون میں الاٹمنٹ کی کارروائی کا آغاز کردیاہے جس کے تحت ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں صنعتی کارکنوں کو 720فلیٹ دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 129 ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی تاحال امیدوار کا فیصلہ نہیں کرسکی
ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی کارکنوں کو گھر بیٹھے ویب سائٹ سے درخواست فارم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، فلیٹ الاٹمنٹ کے لئے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ و ساؤتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفتر سے بھی فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
ضلع قصور کے صنعتی ورکرز کے لئے دو تہائی اور ضلع لاہور کے ورکرز کے لئے ایک تہائی ہاؤسنگ یونٹ کوٹہ مقررکیا گیا ہے، درخواستیں جمع کرانے کے لیے 8 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔