این اے 129 ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی تاحال امیدوار کا فیصلہ نہیں کرسکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ )این اے 129 ضمنی الیکشن کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف تاحال امیدوار کے نام کا فیصلہ نہیں کرسکی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے حماد اظہر کو امیدوار کے چناؤ کا اختیار دیا ہے، تاہم حماد اظہر پر قائم کیسز کے باعث انہیں قانونی پیچیدگیوں کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہر پر قائم کیسز کے باعث قانونی پیچیدگیوں کا خدشہ ہے،وہ خود الیکشن میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکاہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ،چینی کے بعد آٹابھی مہنگاہوگیا
ذرائع کے مطابق اویس انجم یا ارسلان احمد کو ٹکٹ دینے پر بھی غور جاری ہے،پی ٹی آئی کو کل شام تک امیدوار کا نام فائنل کرنا ہے۔