عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ،چینی کے بعد آٹابھی مہنگاہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)چینی کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اچانک بڑا اضافہ ہوگیا.
گندم کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 72 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جس کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹا 15 روپے اور فائن آٹا 9 روپے فی کلو مہنگاہوگیاہے،ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹا 81 روپے اور فائن آٹا 87 روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے سرکاری دوروں کے دوران تحائف پیش کرنے پر پابندی عائد
چیئرمین ہول سیل گروسرزکاکہناہے کہ حکومت فوری طور پر آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے ، ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹا 66 اور فائن آٹا 78 روپے فی کلو میں دستیاب تھا،ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 6 اور فائن 8 روپے کلو مہنگا ہوگیاہےجس کے بعد ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 110 روپے اورفائن آٹا 120 روپے فی کلو تک پہنچ گیاہے۔