راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ ہونے پر سپیل ویز کھول دیئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشروڑائچ)حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈہونے کے بعدراول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی جس پرڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے۔
راول ڈیم کے سپیل ویز کھلے رہنے کا دورانیہ تقریباً پانچ سے چھ گھنٹے ہے،سپیل ویزکھولنے کے عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا
ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کے لیے مختلف مقامات پر موجودہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہاگیاہے کہ شہری ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔