سعودی عرب میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں ہجری مہینے ربیع الاول کا چاند نظر آگیا اور یکم ربیع الاول 1447 ہجری 24 اگست 2025 کو ہوگا۔
حرمین کے ایکس اکاؤنٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے پر مکہ میں کلاک ٹاور کو روشن کرکے ربیع الاول آنے کی خبر دی گئی ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سپریم کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز اتوار یکم ربیع الاول ہوگا اور 12 ربیع الاول 4 ستمبر 2025 کو ہوگا،سعودی عرب میں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت 4 ستمبر بروز جمعرات کو ہوگا۔
The clock tower signals the entry into the month of Rabbi Al Awwal 1447. pic.twitter.com/ZZ2dSqZFsx
— Inside the Haramain (@insharifain) August 23, 2025
ادھر عمان کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند آج 23 اگست کو نظر آگیا ہے اور کل اتوار کو یکم ربیع الاول ہوگا،اس سے قبل کویت کی حکومت نے وزارتوں اور حکومتی اداروں میں 4 ستمبر بروز جمعرات کو یوم ولادت رسول کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بارش سے متاثرہ اسکولوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ