اماراتی محقق کے چار بیویوں اور 100 بچوں کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا 

Sep 23, 2025 | 12:01:PM
اماراتی محقق کے چار بیویوں اور 100 بچوں کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے معروف ثقافتی محقق سعید مصباح الکتبی نے شارجہ میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں اپنی چار بیویوں اور 100 بچوں کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

 اماراتی  نیوز  کے مطابق سعید مصباح الکتبی کی تقریر کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے لاکھوں افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔ ویڈیو پر اماراتی صارفین نے ان کی صحت، خاندانی روایت اور ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے عزم کو سراہا۔

 یہ بھی پڑھیں:’’الرٹ رہنا ہوگا‘‘بڑی شخصیت نے  بھارتی اقدامات پر خبردار کر دیا

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اپنی اولاد کو اماراتی اقدار ’السنع‘ سکھانا ہے، جن میں بڑوں کا احترام، مہمان نوازی، عاجزی، ایمانداری اور خاندانی ذمہ داری شامل ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اولاد کو عربی زبان، اماراتی لباس اور روایتی سلام کے تحفظ کی بھی تعلیم دیتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنی بیویوں اور بچوں کی عمر یا روزمرہ زندگی کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔