بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا: منیر اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔
اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا۔
ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 6 کا اشارہ،ایک اور قومی کرکٹر نے پھربھارت کے زخموں پرنمک چھڑک دیا
دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
عالمی امن اور علاقائی سلامتی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے باہمی گٹھ جوڑ سے لاحق ہے، ان دونوں فریقوں کو انفرادی طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔