جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں 6 وکٹیں لینے والی نشرہ سندھو نے بھی انگلیوں سے 6 کا اشارہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والی پاکستانی باؤلر نشرہ سندھو نے بھی انگلیوں سے 6 کا اشارہ کردیا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بولر نشرہ سندھو نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں اپنی کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے نشرہ سندھو نے انگلیوں کے ذریعے 6 کا اشارہ دیا جو ان کی بہترین کارکردگی کی نمائندگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے بعد پاکستان کا یو اے ای سے بھی بڑا معاہدہ
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے اپنی چھٹی ون ڈے سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی انگلیوں سے 6 کا اشارہ کیا تھا جس پر بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہے ہیں۔