رائیونڈ میں 3 مزدور سیوریج کےکنویں میں ڈوب کر جاں بحق

Sep 23, 2025 | 09:31:AM
 رائیونڈ میں 3 مزدور سیوریج کےکنویں میں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رائیونڈ میں 3 مزدور سیوریج کے کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق لاہور کےعلاقے رائیونڈ کی بستی امین پورہ میں 4 مزدور پمپ کی مرمت کیلئے سیوریج کے کنویں میں اترے جس دوران  پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے  مزدور کنویں میں ہی ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 7 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد3  مزدوروں کی لاشیں نکال لیں  جب کہ چوتھے مزدور کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزدروں میں نثار،نوید اور آصف شامل ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا