جنوبی افریقی ٹیم کو دھچکا،کپتان سمیت 2 کھلاڑی پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

Oct 23, 2025 | 18:23:PM
جنوبی افریقی ٹیم کو دھچکا،کپتان سمیت 2 کھلاڑی پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر
کیپشن: جنوبی افریقی کھلاڑی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی  ٹیم کو دھچکا لگا ہے، 2 اہم کھلاڑی  انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقا کرکٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان ڈیوڈ ملر  اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقا کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈیوڈ ملرکو ہیمسٹرنگ اور جیرالڈ کوئیٹزی کو مسل انجری ہوئی ہے۔

جنوبی افریقا کرکٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دونوں کھلاڑیوں کی جگہ میتھیو بریٹزکی، ٹونی ڈی زورزی کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈیوڈ ملر کی جگہ ڈونوون فریرا جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

جنوبی افریقا کرکٹ کے مطابق اوٹنیل بارٹمین کو جیرالڈ کوئیٹزی کی جگہ ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو  پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی ون ڈے سیریز  4 نومبر سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی نشست پر ضمنی انتخاب کب ہوگا؟الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا