الیکشن کمیشن نے شکارپور میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے شکارپور کے صوبائی حلقے پی ایس 9 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شکارپور کے صوبائی حلقہ پی ایس 9 میں پولنگ کا عمل 14 دسمبر کو ہو گا۔ اور امیدوار کاغذات نامزدگی 3 سے 5 نومبر تک جمع کرواسکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی ابتدائی فہرست 6 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 نومبر کو ہو گی۔ امیدوار 22 نومبر تک کورٹ میں ٹربیونل پیش کرسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی حتمی فہرست 23 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ اور امیدوار کاغذات نامزدگی 24 نومبر تک واپس لے سکتے ہیں۔ جبکہ 25 نومبر کو امیدواروں کو نشان الاٹ کردیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ شکارپور کے صوبائی حلقے پی ایس 9 کی نشست آغا سراج درانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی