سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے،محسن نقوی کااظہارافسوس

Nov 23, 2025 | 09:45:AM
سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے،محسن نقوی کااظہارافسوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے۔
 خاندانی ذرائع کے مطابق خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی عمر 86 برس تھی۔
خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے،انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:کیلنڈر ایئر میں 100 ٹی ٹونٹی چھکے،صاحبزادہ فرحان پہلے پاکستانی بن گئے

خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ تین ورلڈکپ کے میچز میں بھی امپائرنگ کی۔
خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی منسلک رہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے معروف امپائر خضر حیات کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیاہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امپائرنگ کے شعبے میں خضر حیات مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے میچز کے دوران فیصلوں کی دنیا معترف تھی،کرکٹ امپائرنگ ہمیشہ خضر حیات کی احسان مند رہے گی ۔
 محسن نقوی نے مزیدکہاکہ خضر حیات مرحوم کی ایمپائرنگ کے شعبے میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔