3 بڑی اور اہم جامعات کے وائس چانسلرز ریٹائر

Nov 23, 2022 | 14:34:PM
3 بڑی اور اہم جامعات کے وائس چانسلرز ریٹائر
کیپشن: وائس چانسلرز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی 3 بڑی اور اہم جامعات کے وائس چانسلر ریٹائر ہو گئےہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں واقع قائداعظم یونیورسٹی کے وی سی محمد علی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ضیا القیوم اور اس کے علاوہ اسلامی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر معصوم یاسین زئی بھی ریٹائر ہو گئے ہیں۔

وزارت تعلیم کے مطابق ڈاکٹر ناصر محمود کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ قائداعظم اور اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرز کا فیصلہ جمعرات تک کردیا جائے گا۔وزارت تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ تینوں جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔