گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر مصنوعی پابندیاں شدید تشویش کا باعث ہیں: فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر مصنوعی پابندیاں شدید تشویش کا باعث ہیں۔
اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت پورے ملک میں آزاد اور منصفانہ تجارت کی ضمانت پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان گندم کی آزاد نقل و حرکت کو یقینی بنانا آئینی اور معاشی تقاضا ہے۔ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر مصنوعی پابندیاں شدید تشویش کا باعث ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ایسی رکاوٹیں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو فروغ دیتی ہیں۔ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ گندم کی آزادانہ نقل و حرکت کو فوری یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے وزیراعظم سے یہ بھی اپیل کی کہ گندم کی ترسیل میں خیبر پختونخوا کو ریلیف دیا جائے۔