سونے کی قیمت میں کمی، چاندی کے نرخ برقرار

May 23, 2026 | 14:21:PM
 سونے کی قیمت میں کمی، چاندی کے نرخ برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت  کم ہو گئی جب کہ چاندی کے نرخ اپنی جگہ برقرار ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 508 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی گراوٹ آئی، جس کے ساتھ ہی نئی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے کی سطح پر آ گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:مفت سکوٹیز سے متعلق حکومت کا بڑا اعلان

 اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس عالمی مارکیٹ میں چاندی 75 ڈالر 50 سینٹس پر برقرار  رہی، جس کے بعد ملک میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 8 ہزار 34 روپے پر مستحکم ہے جب کہ فی 10 گرام چاندی کے نرخ بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 887 روپے پر برقرار رہے۔