عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

May 23, 2025 | 12:53:PM
عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست سے متعلق 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کیا۔

حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آرڈر لکھواتے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں، ان حقائق پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں، کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ پر  کتنی چھٹیاں ہونگی؟،سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی  جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے تھے،عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی تاحال دُور نہیں کئے جبکہ عمران خان کی سکیورٹی کیلئے پیرول رہائی کی درخواست دائر ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، تنخواہ دار اور کم آمدنی والے افراد کی سنی گئی