ملازمین کی موجیں،عید الاضحیٰ پر 5 چھٹیوں کا اعلان

May 22, 2025 | 12:43:PM
ملازمین کی موجیں،عید الاضحیٰ پر 5 چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قطرنے عیدالاضحیٰ 2025 ءکے موقع پر پانچ سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ۔

چھٹیاں 9 ذوالحجہ سے شروع ہوں گی، جو یومِ عرفہ کے طور پر جانا جاتا ہے اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔

قطری حکام کے مطابق قمری کیلنڈر کی بنیاد پر یومِ عرفہ جمعرات، 5 جون 2025 کو متوقع ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ اگلے دن یعنی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی،تاہم حتمی فیصلہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا،اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہوگا، بصورت دیگر 29 مئی سے آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کر دی

اسی طرح متحدہ عرب امارات  میں بھی یومِ عرفہ کی تعطیل کے بعد عید کے تین دن کی چھٹی دی جائے گی جو جمعہ 6 جون سے اتوار 8 جون تک جاری رہیں گی،تاہم دونوں ممالک میں چھٹیوں کی حتمی توثیق چاند کی رویت سے مشروط ہے۔