پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کر دی

May 22, 2025 | 12:27:PM
پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپارکو نے بھی ذی الحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔

اپنے ایک بیان میں سپارکوکے حکام نے  کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش  27 مئی  2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی، 27 مئی  2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔

سپارکو کے مطابق سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں،اس حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی  07 جون 2025 کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

سپارکوکے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی  چشم دید گواہوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔