سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 

May 22, 2025 | 11:26:AM
سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب اورخیبرپختونخوا کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے بھی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نےیکم جون سے 31جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے،موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا،یکم جون سے 31جولائی تک  تمام سکول اورکالجز بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

اس سےقبل حکومت پنجاب نےسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا،محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق آفٹرنون سکولزمیں کل سےجبکہ دیگر سکولوں میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی،پنجاب بھر کے تمام سکولز 15اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔