خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

May 22, 2025 | 10:52:AM
خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں15جون سے 31اگست تک ہونگیں جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے31جولائی تک ہوگی۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:بابوسر ٹاپ 8 ماہ بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

 محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفٹرنون سکولز میں کل سے جبکہ دیگر سکولوں میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی،پنجاب بھر کے تمام سکول 15اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔