سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ، ملک بھر میں سونا 13 ڈالر سستا ہوکر 1959 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر سستا ہوکر 1959 ڈالر فی اونس تک گرگیا ہے۔
اس کمی کے بعد ایک تولہ سونا 100 روپے سستاہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 85 روپے کمی سے 2 لاکھ 3یزار 361 روپے کا ہوگیا۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 2900 روپے پر برقرار ہے۔