سونے کی قیمتوں میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Sep 05, 2026 | 14:35:PM
سونے کی قیمتوں میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں، آج سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3600 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 3086 روپے گھٹنے کے بعد 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہو گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی میں غفلت مہنگی پڑ گئی

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز کم ہو کر 4430 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

 اسے پہلےعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں تیزی دیکھی گئی

 اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں ایک موقع پر 2.9 فیصد تک اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس قیمت 4500 ڈالر کی سطح سے تجاوز کرگئی تھی ۔

 بلومبرگ کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ اضافہ تقریباً دو ہفتوں کے دوران ایک دن میں ہونے والی سب سے بڑی تیزی  تھی۔

 اس دوران ڈالر کے مقابلے میں جاپانی ین سمیت بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ین کی قدر میں اضافہ ہوا۔