دو دہائیوں سےمیک اپ نہ صاف کرنیوالی خاتون کا چہرہ لال بندر کی طرح ہوگیا

Jun 23, 2025 | 20:59:PM
دو دہائیوں سےمیک اپ نہ صاف کرنیوالی خاتون کا چہرہ لال بندر کی طرح ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شمال مشرقی چین سے تعلق رکھنے والی عورت نے 22 سال تک چہرے سے میک اپ صاف نہ کیا جس کی وجہ سے خاتون کا چہرہ شدید الرجک ری ایکشن کے نتیجے میں بہت زیادہ سوج گیا جبکہ رنگت بھی مکمل سرخ ہوگیا اور خارش سےاسکا برا حال ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر چین کےصوبہ جیلن (Jilin)کی رہائشی 37 سالہ خاتون نے گزشتہ دنوں یہ انکشاف کیا ہے کہ اس نے 2 دہائیوں تک میک اپ کو صاف کرنے کی زحمت نہیں کی۔خاتون کی جانب سے تصاویر اور ویڈیو بھی پوسٹ کی گئیں ہیں جن میں خاتون نے اپنی حالت کیلئےہارمون فیس کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئےبتایا کہ اس کا چہرہ بہت زیادہ سوجا ہوا تھا جبکہ جِلد مکمل طور پر سرخ نطر آرہی تھی اور دیگر مسائل جیسے خارش وغیرہ نے حالت زیادہ خراب کردی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس نے 15 سال کی عمر میں میک اپ کو چہرے پر لگایا اور 22 سال تک کبھی بھی صاف نہیں کیا۔2011 میں خاتون نے کاسمیٹک پروسیجر کو اپنایا جس کے دوان چہرے میں متعدد انجیکشن لگائے گئے جس سے چہرہ بگڑنا شروع ہوگیا۔چینی خاتون نے بتایا کہ '25 سال کی عمر سے قبل مجھے احساس نہیں ہوا کہ مجھے سنگین ہارمون اسکن کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، میرا خیال تھا کہ تھوڑی سی سرخی مرہم سے ٹھیک ہو جائے گی،مگر25 سال کی عمر کے بعد سب کچھ بدل گیا۔اس نےبتایا کہ 'میں نے ہر ممکن طریقے کو آزمایا، مگر کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوا،اس کا کہنا تھا کہ میں نے ہر ممکن طریقے کو آزمایا، مگر کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوا،برسوں تک میں نے جِلد کا خیال نہیں رکھا، کبھی ایک پراڈکٹ استعمال کرتی اور پھر دوسری کا استعمال کرتی، ان سب سے میری جِلد زیادہ ورم زدہ ہوگئی۔ چینی خاتون نےدوسری خواتین کو مشورہ دیا کہ غیر معیاری اور بلا سوچے سمجھے پراڈکٹس کا استعمال کرنے سے گریز کریں، ورنہ آپ بھی میری طرح کسی پریشانی میں مبتلا ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا پورٹ قاسم پر برآمدکنندگان کے چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان