وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا پورٹ قاسم پر برآمدکنندگان کے چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان

Jun 23, 2025 | 19:19:PM
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا پورٹ قاسم پر برآمدکنندگان کے چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر برآمدکنندگان کے چارجز میں 50 فیصد کمی کی جائیگی،شپ ری سائیکلنگ سے 6 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوئی ، میرین فشریز نے 410 ملین ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا ھے۔

تفصیلات کے  مطابق وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت وزارت بحری امور کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر اجلاس ہوا۔ جس میں معاشی ترقی کیلئے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر پورٹ قاسم پر برآمدکنندگان کے چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا،چارجز میں کمی سے تجارتی سہولتوں کو فروغ ملے گا: مقامی کاروبار کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ماہی گیری اور بندرگاہی تجارت کے لیے ایکوا کلچر زون کا قیام ہوگا۔

انہوں نےمزید کہا پہلی قومی میرین و ایکوا کلچر پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی۔میرین فشریز نے410 ملین ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا ھے،شپ ری سائیکلنگ سے 6 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوئی ، ماحول دوست شپنگ پالیسیوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ھے،بندرگاہی انفرا اسٹرکچر اور کسٹمز نظام کی جدید کاری پر کام جاری۔ بندرگاہوں کو تاجر دوست اور لاگت میں مؤثر بنایا جا رہا ہے، برآمدی چارجز میں کمی سے برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ھے، بحری شعبے میں اصلاحات سمندری وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے ضروری ھیں،میرین معیشت کے فروغ کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں عالمی معیار کے مطابق تدریسی عمل کو فروغ دیا جائے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری