صوابی میں خواجہ سرا کی کمرے میں پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوار الحق) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں خواجہ سرا کی اپنے کمرے میں پھنکے سے لٹکی لاش ملی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صوابی کے جہانگیرہ روڈ پر مارکیٹ سے خواجہ سرا سمیع اللہ عرف بی بے کی اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی،خواجہ سرا نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کوہسپتال منتقل کردیا گیا، آیا واقعہ خودکشی ہے یا قتل؟اس حوالےسے پولیس نے 174کے تحت تحقیقات شروع کردی ۔
یہ بھی پڑھیں: دمشق کے چرچ میں خودکش حملہ، متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات