دمشق کے چرچ میں خودکش حملہ، متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) شام کے دارالحکومت دمشق میں اتوار کے روز ایک چرچ پر ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واقعہ سینٹ الیاس چرچ میں اس وقت پیش آیا جب ایک خودکش بمبار نے چرچ کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
شامی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق خودکش حملہ آور نے دمشق کے علاقے دوئیلہ میں واقع سینٹ الیاس چرچ کے اندر دھماکہ خیز بیلٹ کے ذریعے خود کو اڑا لیا،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نمائندوں نے جائے وقوعہ پر شدید تباہی کا مشاہدہ کیا، چرچ کے اندر تباہ شدہ لکڑی کے بنچز، ٹوٹی ہوئی شبیہیں (Icons) اور خون کے تالاب دکھائی دیے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد کو زخمی حالت میں ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا (SANA) نے ہلاکتوں کی تعداد واضح نہیں کی تاہم جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر امریکی حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ، بحرین اور کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان