پی سی بی الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

Jun 23, 2023 | 20:38:PM
پی سی بی الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نئے چئیرمین کے انتخاب کا معاملہ، پی سی بی الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس 27 جون کو طلب کرلیا۔

نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے پی سی بی الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس 27 جون کو طلب کرلیا، اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دوپہر 2 بجے ہوگا، اجلاس میں پی سی بی کے نئے چئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا شیڈول، الیکشن 27 جون کو ہوگا

10 رکنی گورننگ بورڈ نئے چئرمین کے انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے نامزد سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف چیئرمین کےلئے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔