چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا شیڈول، الیکشن 27 جون کو ہوگا

Jun 22, 2023 | 20:55:PM
چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا شیڈول، الیکشن 27 جون کو ہوگا
کیپشن: پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے نئے چیئرمین کا انتخاب اب 28 کے بجائے 27جون کو ہوگا،الیکشن کمشنر نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کی بنا پر شیڈول تبدیل کردیا۔
پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نیا گورننگ بورڈ تشکیل دیدیا،گورننگ بورڈ کے ممبران میں پیٹرن انچیف وزیر اعظم کے دو نامزد ممبران شامل ہیں،ان میں ذکااشرف اور مصطفی رمدے کے نام شامل ہیں۔
ریجن کے چار ممبران میں ڈیرہ میراد جمالی،لاڑکانہ،بہاولپور اور حیدر آباد کے صدور شامل ہیں،چار محکموں کے ممبران میں سٹیٹ بنک آف پاکستان،نیشنل بنک سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے عید کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا