وزیر اعلیٰ پنجاب کی جیل ریفارمز، قیدیوں کی سزا میں مشروط کمی کا اعلان

Jun 23, 2023 | 10:03:AM
Punjab Chief Minister, Prison Reforms, Prisoners, Punishment, Probation, Reduction, Announcement, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )نگران وزیراعلیٰ  پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت جیل ریفارمزسےمتعلق اجلاس میں ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں کمی  کا اعلان۔ 
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت جیل ریفارمز  سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سزا میں کمی کی مدت 2ماہ سے بڑھاکر 3ماہ کر دی گئی، سزا میں کمی کا اطلاق سال میں 2بار ہوسکے گا،ملاقاتیوں کیلئے انتظار گاہوں میں سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ،8جیلوں کی انتظار گاہوں میں سہولتیں بہتر بنانے کے پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتظار گاہوں میں سہولتیں بہتربنانےکےپروگرام کوجلد مکمل کرنیکی ہدایت۔ 
نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جیلوں میں پی سی اوز کی تعداد میں اضافہ جبکہ قیدیوں کے لئے ویڈیو کال اورانٹرنیشنل کال کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی، جیل ہسپتالوں کاانتظام محکمہ صحت کے سپرد کر دیا گیا،بیرکس میں کیبل کے ساتھ ایل ای ڈی ٹی وی کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے، جیل کینٹین کے فرسودہ نظام کو ختم کرنے کافیصلہ،ہر جیل میں فیزیکل کینٹین یا بڑے سٹور کی چین یایوٹیلیٹی سٹور کھولنے کی تجویز دی گئی،تمام بیرکس او رسیل میں ایئر کولر لگانے کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹائٹن آبدوز کے تباہ ہونے کا امریکی بحریہ کو کب پتا چلا؟ حیران کن انکشاف نے دنیا کو چونکا دیا
 جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس میں قیدی کو پیرول پر رہا کرنے کا اختیار سپرنٹنڈنٹ جیل کو دینے کافیصلہ کیا گیا، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے خصوصی دعوت پر بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، احد چیمہ نےجیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتو ں کی فراہمی بارے تجاویز دیں،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ا حد چیمہ کی تجاویز کو سراہا،نگران وزیراعلیٰ نے جیل ریفارمز پرعملدرآمد بارے ضروری ہدایات دیں،
اجلاس میں چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی شرکت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری تعمیرات کی شرکت ،انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔