ملکی معیشت بہتر کرنا مفتاح اسماعیل کے بس کی بات نہیں، نعیم میر 

Jun 23, 2022 | 21:38:PM
سیکرٹری انجمن تاجران، نعیم میر، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پاکستان آنے کا مطالبہ،
کیپشن: نعیم میر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکرٹری انجمن تاجران نعیم میر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان آنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری انجمن تاجران نعیم میر لندن پہنچ گئے، 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم میر نے کہاکہ پاکستانی معیشت بہتر کرنا مفتاح اسماعیل کے بس کی بات نہیں ،مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔
سیکرٹری انجمن تاجران کا کہناتھا کہ میاں نوازشریف سے ملاقات میںاسحاق ڈار کو پاکستان بھجوانے کی درخواست کروں گا ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ساڑھے تین سال کرپشن چلتی رہی، ڈپٹی کمشنر کا ریٹ3 کروڑ روپے تھا، راجہ ریاض کا الزام