پنجاب میں ساڑھے تین سال کرپشن چلتی رہی، ڈپٹی کمشنر کا ریٹ3 کروڑ روپے تھا، راجہ ریاض کا الزام 

Jun 23, 2022 | 20:12:PM
اپوزیشن لیڈر، راجہ ریاض، پنجاب، ساڑھے تین سال، رشوت چلتی رہی
کیپشن: راجہ ریاض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہاہے کہ پنجاب میں ساڑھے تین سال رشوت چلتی رہی ،عمران خان نے پنجاب میں کرپشن کی سرپرستی کی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں راجہ ریاض نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گوجرانوالہ کا ڈپٹی کمشنر تین کروڑ روپے دے کر لگا،ڈپٹی کمشنر کا ریٹ3 کروڑ روپے تھا، چیف سیکرٹری اور آئی جی کرپشن کی وجہ سے تنگ آکر تبادلے کراتے رہے۔
اپوزیشن لیڈر کاکہناتھا کہ ہم عمران خان صاحب سے سخت ناراض ہیں،ہم نے خان صاحب کو بتایا تھاآپ پر کرپشن کے الزامات لگ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم خان صاحب سے ناراض ہیں اور پی ٹی آئی میں ہیں،خان صاحب قومی اسمبلی میں آئیں میں ان کو خوش آمدید کہوں گا۔
راجہ ریاض نے کہاکہ اگلے الیکشن کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا کہ کس جماعت سے لڑنا ہے،ان کا کہناتھا کہ مہنگائی کی وجہ سے اب لوگ زیادہ ناراض ہیں، شہبازشریف کو چاہئے کہ وہ غریب عوام کو ریلیف دیں، مہنگائی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کا گراف نیچے گیا ہے،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کرپشن کا ابھی تک نہیں سنا۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ؛ بغیرمرد خاتون کے بازار میں داخلے پر پابندی