سکول میں گھس کراغوا کرنیکی کوشش !!!ٹیچرسڑکوں پر دوڑتی رہی

Jun 23, 2021 | 12:35:PM
سکول میں گھس کراغوا کرنیکی کوشش !!!ٹیچرسڑکوں پر دوڑتی رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گھوٹکی میرپورماتھیلو کے نجی اسکول کی لیڈی ٹیچر کو دن دھاڑے اغوا کرنے کی کوشش تین ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق بیچ شہر میں واقع سکول میں تین ملزموں  نے سکول میں گھس کر ٹیچر کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیڈی ٹیچر جنت جان بچانے کے لیے سڑکوں پر دوڑتی رہی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24نیوز نےحاصل کرلی۔

فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول ٹیچر جان بچا کر اسکول میں پناہ لی پولیس نے ایک ملزم خان میرانی کو آزاد کردیا ،واقعہ کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے تفتیش کی جارہی ہے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    لاہور میں دھماکہ:15افراد زخمی،دو کی حالت تشویشناک