ایئرپورٹس پر وی آئی پی لین کی سکیورٹی اے ایس ایف کے سپرد

Jul 23, 2025 | 11:53:AM
ایئرپورٹس پر وی آئی پی لین کی سکیورٹی اے ایس ایف کے سپرد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارت دفاع نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین کی سکیورٹی ذمہ داری ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے سپرد کردی۔
 حالیہ فیصلے کے مطابق وی آئی پی لین ٹو پر ایئرپورٹ اتھارٹی اور پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار تعینات نہیں ہوں گے،وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والا حکم نامہ آج سے نافذ العمل ہوگا، اس فیصلے کا مقصدوی آئی پی لین 2 کے لئے بہتر سیکیورٹی اقدامات کویقینی بناناہے،فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نورمقدم کیس: مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی
وی آئی پی لین اورلین2سےوزراء،مشیران،غیرملکی مندوبین کی آمدورفت ہوتی ہے،حکم نامےسےقبل وی آئی پی اورلین2پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کےزیر انتظام تھی،حکم نامہ وزارت دفاع کے 9 جولائی کو کیےجانےوالے فیصلے کی روشنی میں جاری کیاگیاہے۔