نورمقدم کیس: مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی

Jul 23, 2025 | 11:23:AM
نورمقدم کیس: مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نورمقدم کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے ملزم کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کرایا، سپریم کورٹ میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دی،تاہم سپریم کورٹ نے اس متفرق درخواست پر فیصلہ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سزائے موت دینے کیلئے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا، ویڈیوز ٹرائل کے دوران درست ثابت بھی نہیں کی گئیں، ملزم کو ویڈیو ریکارڈنگز فراہم بھی نہیں کی گئیں، ٹرائل کے دوران کبھی وہ ویڈیوز چلا کر بھی نہیں دیکھی گئیں۔
نظرثانی اپیل سینئر وکیل خواجہ حارث کے ذریعے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہےکہ فیصلے پر نظرثانی کی ٹھوس وجوہات موجود ہیں، عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔