ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی

Jul 23, 2025 | 10:30:AM
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقی پذیر ایشیا ئی اوربحرالکاہل کے ملکوں کی معیشتوں پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے اس سال پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں شرح نمو تین فیصد رہنے کا امکان ہے،مہنگائی میں کمی کی وجہ سے خوراک اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی،پاکستان میں 26-2025 کے دوران 5.8 فیصد مہنگائی کی پیشگوئی برقرار ہے جبکہ پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلئے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
 امریکا کی جانب سےاضافی ٹیرف عائدکرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث برآمدات میں کمی آئے گی اورجنوبی ایشیا میں2026 میں معاشی ترقی 6.2اور مہنگائی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔