سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلئے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

Jul 23, 2025 | 09:54:AM
سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلئے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
کیپشن: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارسلامتی کونسل میں قراردادپیش کرتے ہوئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد 2788 (2025) متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد ’ تنازعات کے پرامن حل کے لیے طریقہ کار کو مضبوط بنانا ‘‘ کے نام سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے عالمی فورم پر پیش کیاجس  میں سفارتی کوششوں، ثالثی، اعتماد سازی اور عالمی و علاقائی مکالمے کو تنازعات کے پائیدار حل کا بنیادی ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے طاقت کے بجائے پرامن ذرائع کو ترجیح دیں اور متعلقہ قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے اور 5 طیارے گرنے کا بیان دہرا دیا
قرارداد میں علاقائی و ذیلی علاقائی تنظیموں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن حل کے لیے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں اور اقوام متحدہ سے تعاون کو مزید مستحکم کریں۔
پاکستان نے اس قرارداد کی منظوری کو اقوام متحدہ میں اپنی سفارتی کامیابی اور عالمی قیامِ امن کی سمت ایک مؤثر پیش رفت قرار دیا ہے۔