شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی بیٹی کی آیت الکرسی پڑھتے ویڈیو وائرل

Jul 23, 2021 | 20:05:PM
شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی بیٹی کی آیت الکرسی پڑھتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ برس علیحدگی اختیار کرنے والے شوبز جوڑے اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے کی آیت الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر شہروز سبزواری کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کے ہمراہ بیٹی نورے گاڑی میں موجود ہیں۔ویڈیو میں بچی کو آیت الکرسی خوبصورت انداز میں پڑھتے دیکھا جاسکتاہے۔
ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں شہروز سبزواری کی جانب سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے نورے کو خدا کا بہترین تحفہ قرار دیا گیا۔

شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بچی کی ویڈیو پر ڈھیروں پیار بھرے پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جو میرے لباس اور جسم سے متعلق منفی تبصرے کرے گااس کو۔۔۔اداکارہ عائشہ عمر کی مداحوں کو تنبیہ