کشمیریوں نے گالی ، گولی اور سودے بازی کی سیاست کو مسترد کردیا۔ عظمیٰ بخاری

Jul 23, 2021 | 19:35:PM
کشمیریوں نے گالی ، گولی اور سودے بازی کی سیاست کو مسترد کردیا۔ عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ کے خیالی پلاواور اعلانات کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گندی پارٹی ہر جگہ اپنی گندی روایات پھیلانے کےلئے پر تول رہی ہے، عمران خان کو آزاد کشمیر میں بھی لوٹے اور اے ٹی ایم مل گئی ہیں۔
 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام کا پیسہ بھی آزاد کشمیر الیکشن کےلئے استعمال ہو رہا ہے، مریم نواز کی تقریروں کا اثر ابھی تک موجود ہے،سلیکٹڈ مریم نواز کی موجودگی میں کشمیر سے بھاگ گیا۔
انہوں نے کہا کہ ظل تباہی کی نوکرشاہی ذاتیات کی سیاست سے کشمیریوں کے دل لبھانے کی کوشش کررہی ہے ،عمران خان کے ترجمان اپنی روٹیاں حلال کرنے کےلئے کیچڑ اچھالنے میں لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار یاسر حسین اور اقرا کے گھر ننھے مہمان کی آمد