بیوی نےشوہر کی رنگ رلیاں مناتے ویڈیو وائرل کر دی، پھر گرل فرینڈ نے کیا کیا۔۔؟

Jul 23, 2021 | 15:17:PM
 بیوی نےشوہر کی رنگ رلیاں مناتے ویڈیو وائرل کر دی، پھر گرل فرینڈ نے کیا کیا۔۔؟
کیپشن: علامتی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت کی ریاست راجسستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایک ہوٹل میں بیوی نے ہوٹل میں چھاپہ مار کر اپنے شوہر کو   گرل فرینڈ کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑ لیا ۔ اب شوہر کی گرل فرینڈ نے ویڈیو وائرل کرنے پر بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے ۔
بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق   شاستری نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شوہر  گرل فرینڈکے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں تھا۔ تب بیوی اچانک وہاں پہنچ گئی اور شوہر اور اسکی گرل فرینڈ کا ویڈیو بنالیا ۔ ویڈیو  وائرل ہونے پر  شوہر کی  گرل فرینڈ نے شاستری نگر پولیس سٹیشن میں اپنے مرد دوست کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ جب بیوی کو اس کے شوہر کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ہوٹل میں کسی اور خاتون سے ٹھہرا ہوا ہے تو اس نے اپنے بھائیوں اور کنبہ کے دیگر افراد کے ہمراہ ہوٹل میں دھاوا بول دیا ۔خاتون دوست کا الزام ہے کہ جب وہ ہوٹل میں اپنے لیو ان پارٹنر کے ساتھ تھی ، تو دوست کی بیوی نے ویڈیو بنا کر اس کو وائرل کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نرگس کی تصویروں نے ہنگامہ مچا دیا، مداح ہوئے دیوانے