نرگس کی تصویروں نے ہنگامہ مچا دیا، مداح ہوئے دیوانے

Jul 23, 2021 | 14:25:PM
نرگس کی تصویروں نے ہنگامہ مچا دیا، مداح ہوئے دیوانے
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے بوائے فرینڈ کے ساتھ کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں ، ان کو دیکھ کر نرگس کے مداحوں میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔
بھارتی نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نرگس فخری انسٹاگرام پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور روزانہ اپنی مداحوں کو اپنی تازہ ترین تصویروں سے اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں ،حال ہی میں نرگس فخری نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے بوائے فرینڈ جسٹن سنٹوس کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں ہیں۔نرگس کے شیئر کرتے ہی ان کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔نرگس ان دنوں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ اٹلی کے علاقے کیپری میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ نرگس نے اٹلی سے جو تصویریں شیئر کی ہیں اس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ الگ الگ مقامات پر نظر آئیں،نرگس کی تصویروں کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔نرگس کو ان کے چاہنے والے  بے حد پیار برساتے نظر آئے۔

نرگس کے بوائے فرینڈ پیشے سے امریکی شیف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کافی وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔نرگس اکثر ہی بولڈ انداز میں تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔
 نرگس اکثر ہی نئے نئے پکوان کی تصویریں بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

رنبیر کپور  کی فلم ’راک سٹار‘ے اپنے فلمی کیریئر  کا آغاز  کرنے والی نرگس فاخری ان دنوں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ نرگس فاخری کا اداکار اور فلم ساز ادھے چوپڑا  اور ہالی ووڈ فلم ساز میٹ الونجو کے ساتھ نام جڑا تھا لیکن اب خبر ہے کہ اداکارہ کو ایک مرتبہ پھر پیار ہو گیا ہے۔ نرگس فاخری کا نام ان دنوں ایک امریکی شیف کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان3سال کے بعد کس اداکارہ کے ساتھ کام کرینگے۔۔؟