شاہ رخ خان3سال کے بعد کس اداکارہ کے ساتھ کام کرینگے۔۔؟

Jul 23, 2021 | 10:22:AM
شاہ رخ خان3سال کے بعد کس اداکارہ کے ساتھ کام کرینگے۔۔؟
کیپشن: شاہ رخ خان اور اداکارہ نین تارا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلموں کے نامور ہیرو شاہ رخ خان جلد ہی جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا کے ساتھ کام کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ  کام کرتے ہوئےنظر آئیں گے۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں فلم زیرو میں نظر آئے تھے ۔
جلد ہی وہ فلم’ پٹھان‘ میں دکھائی دیں گے۔ان کی نئی فلم کی ہدایت کاری ایٹلی کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا اداکاری کرتی نظر آسکتی ہیں ۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نین تارا نے فلم سائن کرلی ہے اور وہ اس فلم کے لئے بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز میں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی، آئسولیشن ختم،ٹریننگ شروع