وفاقی حکومت نےنیاچیئرمین اوگرا تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ۔
کابینہ ڈویژن نے نئے چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے لیے باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے،چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے لیےکابینہ ڈویژن نے15 روز میں درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
چیئرمین اوگرا کو سپیشل پروفیشنل پےاسکیل پر 4 سال کے لیے تعینات کیا جائےگاجس کےلیےتعلیمی قابلیت ماسٹری ڈگری،اورکم سے کم تجربہ 20سال مانگا گیا ہے۔
نئےچیئرمین اوگراکے لیے عمر کی بالائی حد61 سال مقررکی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
واضح رہے کہ چیئرمین اوگرامسرورخان کی ایک سالہ توسیع کی مدت آئندہ ماہ 22 فروری کوختم ہوجائےگی،چیئرمین اوگرامسرور خان کی 4 سالہ مدت 22 فروری 2025 کو ختم ہوگئی تھی اورموجودہ حکومت نے مسرورخان کو بطور چیئرمین اوگرا ایک سال کی توسیع دی تھی۔
مسرورخان کو پی ٹی آئی دور میں فروری 2021 میں 4 سال کےلیےبطور چیئرمین اوگرا تعینات کیاگیاتھا۔