سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

Jan 23, 2026 | 14:08:PM
سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ بڑا اضافہ ہوگیا,سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط کا فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کی کمپنی کا پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان
 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 802 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونا 91 ڈالر مہنگاہوکر 4923 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پہنچ گیا،
ایک تولہ چاندی 372 روپے اضافے سے پہلی بار 10 ہزار روپے سے تجاوزکرگئی ،ایک تولہ چاندی کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 10 ہزار 275 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ۔

صرافہ ڈیلرز کاکہناہے کہ سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے چاندی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے ۔