شاہ محمود قریشی کا بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار۔۔۔پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان دیدیا

Jan 23, 2022 | 00:40:AM
شاہ محمود قریشی، کرونا کیسز، تشویش کا اظہار
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑھتے کرونا کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ صورت حال رہی تو شاید پی ایس ایل پر بھی پابندی لگ جائے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا کیسز میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے مگر حکومت لاک ڈاو¿ن کی طرف نہیں جائے گی۔پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے انعقاد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ سے بڑی دلچسپی ہے، ہماری خواہش ہے کہ میچز ہونے چاہئیں لیکن اگر کرونا کیسوں میں اضافہ ہوتا رہا تو پھر ہوسکتا ہے نمبرز پر پابندی لگ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو وزیراعظم کس نے بنوایا؟۔ گورنر پنجاب چودھری سرور دل کی بات زبان پر لے آئے