عمران خان کو وزیراعظم کس نے بنوایا؟۔ گورنر پنجاب چودھری سرور دل کی بات زبان پر لے آئے

Jan 22, 2022 | 22:52:PM
گورنر پنجاب چودھری سرور، تین وزیراعظم، بے نظیر بھٹو، نوازشریف، عمران خان،
کیپشن: گورنر پنجاب چودھری سرور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اس ملک کے تین وزیراعظم بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کو میں نے بنوایا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں صحافیوں اور بیورو چیفس سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں میں سچ برطانیہ میں بولتا ہوں،میں پاکستان میں بھی جھوٹ نہیں بولتا۔چودھری سرور نے کہا کہ پاکستان کا نظام ناکام نہیں ہوا بلکہ لوگ ناکام ہوئے ہیں، ہمارے ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس دلانے کے لئے میں نے بہت محنت کی، بھارتی لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ انوسٹی گیشن کے نظام ٹھیک ہوئے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا،جب ریاست کمزور اور لوگ مضبوط ہوجائیں تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم ٹوئٹ
ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے سے پارٹی کو بتا دیا تھا ہم ہاریں گے۔انہوں نے کہا کہ حالات کو بہتر کرنے کے لئے وقت چاہیے ہوتا ہے ، ہمیں بھی پھر مزید 5 سال دیئے جائیں۔
چودھری سرور نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی ،اگر شہباز شریف سے میری لڑائی نہ ہوتی تو شائد میں ن لیگ نہ چھوڑتا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ