بجرنگی بھائی جان کی مُنی میٹرک میں فیل ہوگئی؟

May 15, 2024 | 13:32:PM
فلم بجرنگی بھائی جان میں کام کرنے والی اداکارہ ہرشالی ملہوترا نے میٹرک کے امتحان کے نتائج کی تفصیلات بتادیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  فلم بجرنگی بھائی جان میں کام کرنے والی اداکارہ ہرشالی ملہوترا نے میٹرک کے امتحان کے نتائج کی تفصیلات بتادیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہرشالی ملہوترا نے 2015ء کی فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار نبھایا تھا, سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی تھی کہ دسویں جماعت میں ہرشالی فیل ہوگئی ہیں جس کے بعد وہ اپنا نتیجہ سامنے لے آئیں۔

اداکارہ نے دسویں جماعت میں 83 فیصد نمبرز حاصل کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی قلت ریشنلائزیشن سے پوری کرنے کا فیصلہ

انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تنقید کرنے والے صارفین کے جملے بھی دکھائے۔